تازہ تر ین

اس طرح کے چمکیلے فو ن کو ر استعمال کر نیوالو ں کا مو بائل اچانک پھٹ سکتا ہے

نیویارک(ویب ڈیسک) بعض لوگ اپنے آئی فونز کو رنگین بنانے کے لیے ان پر چمکتے دمکتے پلاسٹک’کور‘ (Cover) چڑھا لیتے ہیں جن میں ایک خاص قسم کا مائع کیمیکل موجود ہوتے ہے اور اس کیمیکل میں چمکیلے اجزائ ادھر ادھر تیر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ’کور‘ آپ کے فون کو تو خوبصورت بنا دیتے ہیں لیکن آپ کے لیے یہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ دنیا بھر سے ان ’کورز‘ کے پھٹنے یا لیک ہونے کی خبریں آ رہی ہیں اور اب تک ان واقعات میں 24افراد بری طرح جھلس چکے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں فون استعمال کرتے ہوئے کیمیکل لیک ہو کر صارفین کے چہرے و جسم کے دیگر حصوں پر گرا اور ان کی جلد جھلس گئی اور چھالے ابھر آئے۔
رپورٹ کے مطابق ان 24میں سے 19واقعات امریکہ میں رونما ہوئے ہیں۔ یہ ’کور‘ایک فیشن برانڈ مکس بن الیکٹرانکس نامی کمپنی سے بنوا کر فروخت کر رہا تھا۔ پے درپے ان واقعات کے سامنے آنے پر کمپنی نے مارکیٹ میں موجود اپنے 2لاکھ 75ہزار ’کور‘ واپس منگوا لیے ہیں، تاہم خطرے کی بات یہ ہے کہ اب تک 2لاکھ 63ہزار کور فروخت ہو چکے ہیں اور ان صارفین کے بھی ان سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔یہ ’کور‘ہنری بینڈل، ایمازون اور ٹوری برچ سمیت کئی آن لائن پلیٹ فارمز اور سٹورز کے ذریعے فروخت کیے جا رہے تھے جن کی قیمت 15سے 65ڈالر (تقریباً 1500سے 7ہزار روپے) تک تھی۔اگر آپ بھی اپنے آئی فون پر یہ پلاسٹک کا مائع کیمیکل کا حامل چمکیلا ’کور‘استعمال کر رہے ہیں تو فوری طور پر اسے اتار دیں ورنہ آپ بھی اس خطرناک کیمیکل کی زد میں آ سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain