تازہ تر ین

وٹامن B

ڈاکٹر نوشین عمران
وٹامن بی کے گروپ میں آٹھ وٹامنز شامل ہیں۔ یہ وٹامنز پانی میں حل ہو جاتی ہیں۔ جسم کے اندر بھی پانی میں حل ہونے کے باعث یہ جسم میں ذخیرہ نہیں ہوتی اور اس کی زائد مقدار جلد ہی جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔ ان کا زیادہ تر کام جسم کے خلیوں کے اندر ہونے والے میٹابولزم میں ادا ہوتا ہے۔ خوراک کے ذریعے حاصل کی گئی کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، اور فیٹ سے توانائی حاصل کرنا اور خلیوں کے استعمال میں لانا ہے۔ میٹابولزم کے علاوہ وٹامن بی کے چند مخصوص کام بھی ہیں۔ ان کا اثر دیکھنے کے لئے وٹامن کی کمی سے ہونے والے اثرات اور علامات دیکھی جاتی ہیں، جن کی مدد سے وٹامن کے مخصوص کاموں کا اندازہ ہو جاتا ہے۔
B1۔ تھایامین کی کمی سے بیری بیری نام کا مرض ہوتا ہے۔ اعصابی نظام میں سستی آتی ہے، وزن میں کمی، خوف، یادداشت میں کمی، ٹانگوں بازوﺅں میں کمزوری، بے ربط دھڑکن، جسم پر سوج، تھکن، بھولنے کی عادت ہو سکتی ہے۔ شراب اور سگریٹ پینے والے افراد میں بی ون کی کمی ہونا عام بات ہے۔ بہترین غذائی ذرائع مٹر، تل، کاجو، پھلیاں ہیں۔
B-2۔ رائبو فلیون کی کمی سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں گلے میں بار بار خرابی، دھوپ میں دیکھنے میں دشواری، زبان کی سوزش، جلد اور سر میں خشکی ہیں۔ بہترین غذائی ذرائع بکرے، بھیڑ کا گوشت، دودھ، دہی، کھمبی، پالک، بادام، سامن مچھلی ہیں۔
B-3۔ تھایامین کی کمی سے پیلاگرا نامی مرض لاحق ہو جاتا ہے، علامات میں شدید غصہ، لڑائی جھگڑا، جلد پر خارش، نیند کی کمی، جسمانی کمزوری، پیٹ کی خرابی، دست شامل ہیں۔ شدید کمی یادداشت کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔ بہترین غذائی ذرائع میں چکن، مونگ پھلی، مشروم، ٹونا مچھلی، مٹر شامل ہیں۔
B-5۔ پینٹا تھینک ایسڈ کی کمی شاذو نادر ہی ہوتی ہے۔ اگر ہو جائے تو جسم پر دانے، جسم درد، طبیعت میں بیزاری جیسی علامات ہوتی ہیں۔ بہترین غذائی ذرائع میں ٹماٹر، چکن، مچھلی، دہی، گوبھی شامل ہیں۔
B-6۔ پیراڈاکسن کی کمی سے جلد پر سوزش، خارش، ڈپریشن، اعصابی نظام کی کمزوری، خون کی کمی، سستی، تھکان، آنکھوں کی سرخی ہو سکتے ہیں۔ بہترین غذائی ذرائع کیلا، گوشت، پالک، ساگ، شکرقندی، لہسن ہیں۔
B-7۔ بائسوٹن کی کمی بڑوں کی نسبت بچوں میں زیادہ دیکھی جاتی ہے جس کے باعث بچوں میں نشونما رک جاتی ہے اور اعصابی نظام میں مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ اسے وٹامن H بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی شدید کمی سے بال اور ناخن گر جاتے ہیں یا ان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔
B-9۔ فولک ایسڈ کی کمی سے خون کی کمی ہو جاتی ہے جسے انیمیا کہا جاتا ہے۔ حاملہ خواتین میں فولک ایسڈ کی کمی سے پیدائشی نقائص والے بچے پیدا ہوتے ہیں۔ بہترین غذائی ذرائع میں سفید لوبیا، بھنڈی، پالک، دالیں، گوبھی، آم، اورنج، شامل ہیں۔
B-12۔ کوبالا مین کی کمی یادداشت کی کمی، اعصابی نظام کی کمزوری، خون کی کمی، تھکن، ڈپریشن، سستی ہو جاتی ہے۔ غذائی ذرائع میں گوشت، سارڈین مچھلی، ٹونا مچھلی، پنیر، دودھ، انڈے شامل ہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain