تازہ تر ین

کولسٹرول کوئز

ڈاکٹر نوشین عمران
کولسٹرول کا خون کی نالیوں کو تنگ کرنا جس سے فالج، دل کے دورے ، سانس کی تکلیف جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں، آج کل تقریباً ہر گھر میں ہائی کولسٹرول کا شکار ایک شخص موجود ہے ، کولسٹرول بارے معلومات کیلئے یہ کوئز آزمالیں۔
٭….کولسٹرول کیا ہے ؟
o ….خون کے ذرات کی قسم یا خون میں موجود نمکیات یا خون میں موجود ایک قسم کی چکنائی۔
درست خون میں موجود چکنائی ہے جو خون میں گردش کرتی رہتی ہے۔
٭….جسم میں قدرتی کولسٹرول کہاں بنتا ہے ؟
o….جگر میں یا ہڈیوں میں یا تلی میں ۔
﴾….جسم میں جگر ضرورت کے مطابق کولسٹرول بناتا ہے ، اضافی کولسٹرول خوراک کے ذریعے جسم میں شامل ہوتا ہے جو نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔
٭….کن کھانے کی چیزوں میں کولسٹرول زیادہ ہوتا ہے ؟
o…. گوشت میں یا مچھلی میں یا گوشت اور دودھ میں ۔
﴾….درست، جانوروں سے حاصل کردہ خوراک مثلاً گوشت، مچھلی ، چکن ، دودھ کولسٹرول کا ذریعہ ہیں، سب سے زیادہ کولسٹرول گائے بکرے کے گوشت ، مکھن گھی میں ہوتا ہے ۔
٭….کولسٹرول کی کیا علامات ہوتی ہیں؟
o…. ڈکار اور پیٹ درد یا ٹانگوں میں درد یا نیند۔
﴾….ہائی کولسٹرول بذات خود کوئی ایسی غیر معمولی علامات پیدا نہیں کرتا جن سے معلوم ہو سکے کہ کولسٹرول زیادہ ہے، البتہ اس سے خون کی نالیاں سخت ہو جائیں تو خون کا بہاو¿ کم ہوے پر ٹانگوں ، پٹھوں میں درد اور تھکن ہوسکتی ہے۔
٭….بچوں میں کولسٹرول زیادہ نہیں ہوتا؟
o…. ہاں یا نہیں ۔
﴾….کولسٹرول کی زیادتی بچوں میں بھی ہوسکتی ہے ، موٹاپے کا شکار بچے یا بہت زیادہ چکنائی کھانے اور کم کھیلنے والے بچوں یا چند پیدائشی موروثی امراض کے باعث بچوں میں کولسٹرول بڑھ جاتا ہے ، ایسے بچوں میں دل کے امراض ہوسکتے ہیں۔
٭….کولسٹرول اکھٹا ہوجانے کو کیا نام دیا جاتا ہے ؟
o…. پلاک یا تھرومیس یا کلاٹ۔
﴾….خون میں کولسٹرول اکھٹا ہوکر ایک لوتھڑے کی شکل بنادیتا ہے ، جسے پلاک کہاجاتا ہے ، پلاک تختی کی شکل کا چپٹا لوتھڑا ہوتا ہے جو خون کی نالی کی دیواروں پر چپک جاتا ہے اور نالی کے اندرونی حجم کم کردیتا ہے ، نالی تنگ ہونے سے خون کا بہاو¿ کم ہوجاتا ہے اور بند ہونے سے اعضاءکو خون کی فراہمی رک جاتی ہے، پلاک سے کوئی حصہ ٹوٹ کرخون کے ساتھ گردش کرتا ہوا کسی اور باریک نالی کو بھی بند کرسکتا ہے ۔
٭….دل کا دورہ اور فالج ایک جیسا عمل ہے ؟
….o ہاں یا نہیں
﴾….درست ، کیونکہ دونوں میں خون کی نالی کی مکمل بندش ہوجاتی ہے ، دل میں ہو تو دل کا دورہ اور دماغ میں ہو تا فالج ہوجاتا ہے۔
٭….کولسٹرول کم کرنے والی ادویات کونسی ہیں؟
o ….اسٹیئن یا اینٹی بائیوٹک یا بلڈ تھینر ۔
﴾….سٹیٹن گروپ کی ادویات جس میں کولسٹرول بننے کے عمل کو کم کرتی ہیں۔
٭….کولسٹرول کتنی طرح کا ہے؟
o ….دو یا تین یا چار۔
﴾….کولسٹرول تین طرح کا ہے ، لیکن عام طور پر LDLنقصان دہ کولسٹرول اور HDLاچھا کولسٹرول ہی اہم سمجھے جاتے ہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain