لاہور(ویب ڈیسک) معروف مبصر نجم سیٹھی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا جس میں نجم سیٹھی کو بلا مقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ وہ تین سال کے لیے بورڈ کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔