تازہ تر ین

عمران خان پر تشدد کا انکشاف ، پی ٹی آئی حلقے حیران

لاہور (ویب رپورٹ) ریحام خان کی شہرت کو چار چاند اس وقت لگے جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی اور وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شہرت کی بلندی تک پہنچ گئیں اور ہر طرف ان کو جو عزت و احترام کا مقام دیا گیا وہ شاید ہی ان کو پہلے ملا تھا لیکن یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور پھر طلاق ہوگئی۔ طلاق کے بعد ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ریحام خان یا ان کی جماعت سے متعلق کوئی ایسی بات نہ کرتی کہ جس سے خود ان کی اپنی پوزیشن ہی خطرے میں پڑ جاتی لیکن ایسا نہ ہوا اور ریحام خان نے شاید کسی کے اشاروں پر یا خود خبروں میں رہنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف اور پارٹی رہنماﺅں سے متعلق ایسے متنازعہ بیان دیئے کہ جس سے ان کے اپنے ماضی پر بھی انگلیاں اٹھائی گئیں لیکن چند یوم قبل انہوں نے ایک ایسا بیان دیا کہ جس سے ہر طرف تہلکہ مچ گیا اور ان کے اس بیان کیخلاف پی ٹی آئی سپورٹرز کھل کر ان کیخلاف میدان میں آگئے لیکن بے پناہ تنقید کے باوجود وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ اگر سیاسی جماعتوں کو خدا کا خوف ہوتا تو عزت دار گھرانوں کی خواتین ان کا حصہ بنتیں۔ گفتگو میں ریحام خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف‘ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری جماعتیں نہیں ہیں لیکن اب ان سے متعلق ملک کے نامور صحافی نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے اور طلاق کی وجہ بھی اس حقیقت کو ہی بتلا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامور صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ریحام خان ایک سخت گیر خاتون ہیں اور وہ اپنے سابقہ شوہر اعجاز رحمان پر تشدد بھی کرتی تھیں اور ایک دفعہ اس نے اپنے پہلے شوہر کو پلیٹ مار کر زخمی بھی کردیا تھا اور جب ریحام خان کی شادی عمران خان سے بھی ہوئی تو ادھر بھی ان کا رویہ تشدد پسند ہی تھا اور کئی دفعہ نوبت اس حد تک بھی آگئی تھی کہ انہوں نے عمران خان پر ہاتھ اٹھایا تھا اور ان کی اس وجہ سے ہی عمران خان ریحام خان سے خوفزدہ تھے اور اس کا انہوں نے اظہار بھی کیا۔ عارف نظامی نے مزید بتایا کہ عمران خان نے طلاق کا فیصلہ بھی اسی سوچ پر کیا اور یہ رویہ ایک بڑی وجہ تھی طلاق کی اور ریحام خان کو طلاق اس وقت دی گئی جب وہ لندن میں تھی کیونکہ عمران خان ریحام سے خوفزدہ تھے۔ یاد رہے ریحام خان کے متنازعہ بیان کی وجہ سے ان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain