تازہ تر ین

بھارت یوتھ ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار

ممبئی(آئی این پی)بھارت نے انڈر نائنٹین ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے بھارتی حکومت سے پاکستانی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت کی اجازت ملنا مشکل ہے۔بی بی سی آئی نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اجازت نہ ملنے پر ایشیا انڈر نائنٹین کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی حکومت سے پاکستان کی ایونٹ میں شمولیت کی اجازت ملنا مشکل ہے۔ ایشیا کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں میزبانی سے معذرت کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی بھارت کو کرنا تھی۔ ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain