لغات کی مدد سے کیا گیا انصاف

ازھر منیر….فرینکلی سپیکنگ
سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے تک کیونکر پہنچے؟ آیئے اس بات کا جائزہ خود اس فیصلے میں بیان کردہ حقائق کی روشنی میں لیں۔
معزز جج صاحبان کو پہلے تو اس بات کا کھوج لگانا تھا کہ کیا نوازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثے چھپائے تھے؟ اگر چھپائے تھے تو وہ نااہل قرار پاتے ہیں۔
سب سے پہلے انہیں اس بات کا علم ہوا کہ نوازشریف کے بیٹے نے جبل علی فری زون اتھارٹی (دبئی) میں کیپٹل ایف زیڈ ای کے نام سے ایک کمپنی بنائی تھی اور نوازشریف کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کا اقامہ حاصل کرسکیں۔ مقصود اس سے یہ تھا کہ وہ بار بار دبئی کے ویزے کے لئے اپلائی کرنے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا پا سکیں۔ چیئرمین کی حیثیت میں ان کی تنخواہ دس ہزار درہم تھی جو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی سو وہ اثاثے چھپانے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اور نتیجے میں نااہل ٹھہرتے ہیں۔
لیکن پھر پتہ چلا کہ ان کی تنخواہ تو مقرر تھی لیکن انہوں نے یہ کبھی وصول نہیں کی۔ اس لئے کہ یہ لینے دینے کے لئے نہیں محض دبئی کے قانونی تقاضے پورے کرنے کی خاطر مقرر کی گئی تھی۔ اچھا…. لیکن اثاثے بہرحال انہوں نے چھپائے ہیں۔ اس کا پتہ کیسے چلے؟ مسئلے کے حل کے لئے لغات سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
سب سے پہلے اثاثے کی تعریف کا معاملہ تھا۔ اسے بلیک کی ”لا ڈکشنری“ نے حل کردیا۔ ڈکشنری کے مطابق اثاثے کے معانی ہیں۔
Something physical such as cash, machinery, inventory, land and bulding.
An enforceable claim against others such as accounts receivable.
Rights such as copyright, patent trademark etc.
An assumption such as good will.
یعنی کوئی مادی چیز جیسے نقدی‘ مشینری‘ سامان‘ زمین‘ عمارت‘ قابل وصول اکاﺅنٹس۔ رائٹس جیسے کاپی رائٹ‘ پیٹنٹ ٹریڈ مارک وغیرہ۔ عمومی رائے یا مفروضہ (Assumption) جیسے ساکھ۔
لیجئے اثاثے کے معانی کی تو یہاں پوری لائن لگی ہوئی ہے لیکن نااہلی کے ثبوت کے لئے ان میں سے کسی ایک معانی ہی کا انتخاب کرنا تھا سو قرعہ فال Receivable کے نام پڑا۔ ریسیوایبل کے معافی کے لئے پھر بلیک کی لاءڈکشنری سے رجوع کیا گیا۔ وہاں اس کے یہ معانی ملے۔
Any collectable whether or not it is currently due. That which is due and owing a person or company. In book keeping the name of an account which reflects a debt due. Accounts receivable a claim against a debtor usually arising from sales or services rendered.
لیکن معزز جج صاحبان نے سہل پسندی سے کام لیتے ہوئے ریسیوایبل کے معافی کے لئے فقط بلیک کی ڈکشنری کنسلٹ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ”بزنس ڈکشنری“ میں بھی اس کے معنی تلاش کئے۔ وہاں اس کے درج ذیل معافی نظر آئے۔
Accounting term for amount due from a customer, employee, supplier (as a rebate or refund) or any other party. Receivables are classified as accounts receivable, notes receivable etc and represents an assets of the firm.
Asset (اثاثہ) اور Receivable (قابل وصول) کی اصلاحات کی یہ تعریفیں جان لینے کے بعد معزز جج صاحبان کے لئے انصاف اور مقدمے کا فیصلہ کرنا بے حد آسان ہوگیا۔ اب اس بات میں کسی شک و شبے کی گنجائش نہ رہ گئی کہ ایک تنخواہ جو بے شک وصول نہیں کی گئی لیکن چونکہ یہ Receivable یعنی قابل وصول کی ذیل میں آتی ہے اور چونکہ بلیک نے اپنی لاءڈکشنری میں ریسیوایبل کو بھی اثاثہ قرار دیا ہے لہٰذا قانونی اور عملی حوالوں سے یہ اثاثے کی صف میں آئے گی اور چونکہ نوازشریف نے اسے (اپنی غیروصول شدہ تنخواہ کو) اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا اس لئے وہ اثاثے چھپانے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اور نتیجے میں رکن پارلیمانی بننے کے نااہل ٹھہرتے ہیں۔
دیکھا آپ نے کس قدر مشکل اور Herculean (کٹھن) معاملہ تھا لیکن لغات نے اسے کتنا آسان بنا دیا۔ اتنا آسان کہ معزز جج صاحبان کو اس کی مدد سے فیصلہ کرنے میں کسی قسم کی کوئی مشکل نہ رہ گئی۔
کون کہتا ہے کہ لغت کی کتابیں غیراہم چیز ہیں؟
(کالم نگار سینئر صحافی‘ شاعر اور ادیب ہیں)
٭….٭….٭

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved