تازہ تر ین

چودھری نثار ،شہباز شریف اور تہمینہ درانی کیا چاہتے تھے؟, تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سنیئر صحافی شامی نے کہا ہے کہ چودھر ی نثار اور شہباز شریف چاہتے تھے کہ نواز شریف موٹروے سے لاہور جائیں لیکن نواز شریف کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا ،تہمینہ درانی اس معاملے میں” تیسری“ ہیں اور ان کی رائے بھی اہم ہے،پی ٹی آئی والے خواتین بارے کم تبصرے ہی کریں تو بہتر ہے مسکراتے ہوئے اینکرز کے سوال کا جواب۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف سے اخبار نویسوں کی میٹنگ ہو ئی تو اسی وقت چودھری نثار علی خان بھی آگئے اور اپنی رائے دی کہ آپ موٹروے سے لاہور جائیں تو نوا زشریف نے کہا کہ آپ شہباز شریف کی رائے بھی معلوم کر آئیں تو وہ شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کرکے واپس لوٹے تو پھر انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کی بھی رائے یہی ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال بہت نا گزیر ہے لیکن پھر بھی فیصلہ آپ کا ہی ہوگا اور سر آنکھوں پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تہمینہ درانی کی رائے اس میں تیسری ہے ،شریف خاندان میں کوئی دراڑ نہیں ہے لیکن شہباز شریف کی اہلیہ کا مخالف رائے رکھنا قابل تعریف بھی کہا جا سکتا ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved