تازہ تر ین

پاکستان دشمنی میں اندھے ہندوستان کی درسی کتب سے مسلمان حکمرانوں کے کارنامے غائب

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) مودی کے تنگ نظر بھارت میں ایک اور سفاکی، مغل بادشاہوں کے کارنامے اور تعمیرات درسی ٹیکسٹ بک سے نکال دیے گئے۔متعصب اور تنگ نظر بھارتیوں سے مسلمان بادشاہوں کے کارنامے ہضم نہیں ہو پارہے۔ تنگ نظری کا یہ عالم ہے کہ مہاراشٹر حکومت کے تعلیمی بورڈ نے کلاس آٹھویں اور نویں کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے کارنامے، ان کی فتوحات اور تعمیرات کو منصوبے کے تحت اب نکال دیا گیا ہے۔تاریخ کی ان درسی کتابوں میں بڑی شان سے مراٹھا بادشاہ شیواجی کے کارناموں کے جھوٹے سچے قصے چھاپ دیے ہیں۔ ان کتابوں میں نہ رضیہ سلطانہ کے قصے ہیں نہ محمد بن تغلق کے اور نہ ہی شیر شاہ سوری کے۔ فنی تعمیرات کی شاہکار عمارتوں، بازاروں اور قلعوں کو جوڑ دیا گیا ہے مراٹھا بادشاہ سے۔تنگ نظر مہاراشٹر حکومت نے تاثر یہی دینے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان کی خوش حالی اور ترقی میں مغل بادشاہوں کا کوئی کردار نہیں رہا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain