تازہ تر ین

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو فارغ کردیا

 اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔نئی وزارتوں کی تشکیل کے بعد ایک اہم پیش رفت میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد ای سی سی کے چیئرمین اب وزیراعظم خود ہوں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ کو چیئرمین ای سی سی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وزیر اعظم خود چیئرمین ہوں گے تاہم کسی بھی وجہ سے وزیراعظم کی عدم موجودگی میں وزیر خزانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے ممبران میں وفاقی وزراءبرائے تجارت و ٹیکسٹائل، مواصلات، صنعت و پیداوار، قانون و انصاف، نیشنل فوڈ سیکورٹی، ریلویز، شماریات، آبی وسائل اور نجکاری شامل ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ریلویز اور مواصلات کی وزارتوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تین نئی وزارتوں شماریات، نجکاری اور آبی ذخائر کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام اہم فیصلے وزیراعظم خود اپنی نگرانی میں کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چند نئی وزارتوں کے قیام کے باعث بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو ضروری ہوگئی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain