تازہ تر ین

پیسے کس نے بانٹے ،ریلی بارے حیرت انگیز ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نا اہلی کے بعد گھر واپسی کا سفر جاری ہے اور آج ان کا قافلہ جہلم پہنچا ہے یہاں انہوں نے پڑاو¿ کیا ہے، ریلی میں جہاں کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے وہیں گوجرانوالہ میں ڈپٹی میئر پومی بٹ بھی بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں اور اپنے قائد نواز شریف کے انتظار میں کارکنوں پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ ان کی نوٹ نچھاور کرتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کارکنوں پر 500 اور 100 روپےکے نوٹ پھولوں کی پتیوں کی طرح نچھاور کیے جا رہے ہیں اور لیگی کارکن بھی بچوں کی طرح پیسے لوٹ رہے ہیں جیسے شادی کے موقع پر لوٹے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے حامی طرح طرح کی تاویلات دے رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حامی ان کے اس فعل پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ وڈیو ڈپٹی میئر گوجرانوالہ پومی بٹ کے ڈیرے کی ہے اس ڈیرے پر نواز شریف کی ریلی سے پہلے جشن کے دوران کارکنوں پر نوٹ نچھاور کیے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain