تازہ تر ین

نواز شریف کا مظلومیت کارڈمسترد ،ملزم مجرم بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈمسترد کر دیا،نواز شریف پر اب فرد جرم لگنے جا رہی ہے،سابق وزیراعظم ملزم سے مجرم بننے جارہے ہیں۔ عمران خاننے اجلاس میں کہا کہ عوام نے نواز شریف کا مظلومیت کارڈ مسترد کر دیا،ان کو نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ پر فرد جرم لگنے جا رہی ہے ،آپ ملزم سے مجرم بننے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو نواز شریف کی چوری کایقین ہو گیا ہے،نواز شریف اپنی بے گناہی کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس اس بات پر بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے عدلیہ مخالف بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں،اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے،اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا،اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول اقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں، بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی، قیام پاکستان کی تحریک میں اقیتی زعما کی محنت اور قربانیوں کے تہہ دل سے معترف ہیں، عمران خان نے کہا کہ آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں،اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے، پختونخوا میں ہماری حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر بطور خاص محنت کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک انکی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain