تازہ تر ین

این اے 120 بارے سب سے بڑ ی خبر

لاہور(خصوصی رپورٹ)حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابی معرکہ کیلئے سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے ۔ پاناماکیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی نشست کے حصول کیلئے انتخابی سرگرمیاں رو ز بروززور پکڑگئی ہیں، گز شتہ روز حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی جانب سے بیگم کلثوم نواز اورپاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 23 امید وا ر و ں نے ریٹرننگ افسر میاں محمد شاہد کو کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد این اے 120میں 4سال بعد دوبارہ انتخابی میلہ سج گیا ہے ،گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی زبردست گہما گہمی رہی اور نعرہ بازی کی جاتی رہی ۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کیپٹن (ر) صفدراور سینیٹر آصف کرمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کے عوام کی نظر میں نواز شریف آج بھی وزیر اعظم ہیں ، جیسے قیام پاکستان کیلئے لوگوں نے جانیں دیں، آج میاں نواز شریف کیلئے جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔پارٹی قیادت نے باہمی مشاورت کے بعد این اے 120 سے بیگم کلثوم نواز کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جو سمجھتے تھے یا ہیں کہ وہ نواز شریف کو سیاست سے آٹ کر دیں گے، نواز شریف اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، عوام کا سمندر انکے ساتھ ہے،ان قوتوں کو پیغام دینا ہے کہ عوام کی عدالت نے نواز شریف کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے، عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں پورا پاکستان دیکھے گا وہ بھی دیکھیں گے جنہوں نے نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، لال حویلی کے لال جھکڑ اور ترچھی ٹوپی والے نے کرپشن کا الزام لگایا تھا سپریم کورٹ میں درخواست میں کرپشن کا الزام لگایا تھا، نواز شریف کل بھی صادق تھا آج صادق امین ہے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ٹیکنکل بنیاد پر نااہل کیا، داتا کی نگری نواز کا گھر ہے، ان لوگوں کو واررننگ ہے کہ ابھی بھی وقت ہے نواز شریف کا مقابلہ نہ کرو، این اے 120 عمران خان اور دوسرے فصلی بٹیروں کیلئے لوہے کے چنے ثابت ہو گا، آج بڑی خوشی کا دن ہے کہ مادر ملت ثانی اس پاکستان کو بچانے نکلی ہیں، انہوں نے 1999 میں بھی تحریک چلائی تھی، آج نظریہ نواز کو زندہ رکھنے کیلئے پارلیمنٹ کی ممبر بننے جا رہی ہیں، ہم نے اپنے ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنا ہے، جمہوریت کا نظام ترقی کی گارنٹی ہے، دو قومی نظریہ پر حملہ ہوا ہے، اگر کشمیر بنے گا پاکستان تو اس کا جھنڈا بھی نواز شریف اور مادر ملت ثانی کے ہاتھ میں ہو گا۔دریں اثنا تحریک انصاف کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدجب پارٹی رہنماں اورکارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچیں تو اس موقع پر کارکنوں نے شریف برادران کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پرڈاکٹر یاسمین راشد کا میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا(ن)لیگ نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتا ہے ، ہمارے پاس ووٹ خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں ، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،کرپشن خاتمے کیلئے الیکشن لڑے گی اور(ن)لیگ کا دھاند لی کا ہر حربہ ناکام ہو گا ،2013کے انتخابات میں(ن)لیگ کی بدترین دھاندلی کے باوجود حلقے میں میں نے نواز شریف کے مقابلے میں 53000ووٹ حاصل کیے تھے ۔میرا تعلق مڈل کلاس سے ہے میں شاہانہ نہیں عام لوگوں کی طرح زندگی گزارتی ہوں،(ن)لیگ نے حلقے میں پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیاہے ، الیکشن کا شیڈول جاری ہو نے کے باوجود ترقیاتی کا م کر وائے جا رہے ہیں اور وزیراعظم کی تصویروں سے حلقے کوبھر دیا گیا ہے سرے عام سرکاری مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے، درخواستیں دینے کے باوجود الیکشن کمیشن نوٹس نہیں لے رہا ۔30سال سے شاہی شریف خاندان ملک پر حکمرانی کر رہا ہے مگر حلقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے اور عوا م بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، میں نے ہمیشہ حلقے کے عوام کی آواز بلند کی ہے ، پی ٹی آئی کی این اے 120میں فتح یقینی ہے۔ سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کی کرپشن کا جنازہ نکل چکا ہے۔ این اے 120میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے دیگر امیدواروں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے حافظ زبیر کاردار،پاکستان عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ اور 3آزاد امیدواروں شکیل شاہ گیلانی،مائیکل حارث اور حافظ غلام شبیر بھی شامل ہیں ۔
این اے 120


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain