تازہ تر ین

کوئٹہ پشین سٹاپ کے قریب دھماکہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ، پشین سٹاپ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے اولڈ پشین سٹاپ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایمبولنسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہوا یا اس خودکش تھا۔ تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب، قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain