تازہ تر ین

نواز شریف نے آئین تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا

لاہور (ویب ڈیسک)آپ نے مجھے اسلام آباد بھیجا، پانچ لوگوں نے مجھے گھر بھیج دیا، کیا آپ کو منظور ہے؟ نواز شریف کا داتا دربار چوک میں خطاب، کہتے ہیں پانچ لوگوں نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، کک بیک نہیں لی، مگر اسے نااہل کریں گے، نواز شریف برہم، کہتے ہیں نہیں لی تو نہیں لی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چار سال پہلے آپ نے مجھ سے کہا تھا کہ نواز شریف بجلی نہیں اآرہی، ملک میں دہشتگردی ہے، آج چار سال ہوئے ہیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑی حد تک کم ہو گئی ہے مگر پھر بھی مجھے گھر بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ منتخب وزرائے اعظم کے ساتھ ایسا ہی ہوا، انہیں اوسطاً ڈیرھ ڈیڑھ سال بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔ آپ ووٹ دیتے ہیں، چند لوگ وزیر اعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں، کیا ستر سال سے سارے وزیر اعطم غلط اآرہے ہیں؟ نہیں تو پھر انہیں کیوں گھر بھیجا جاتا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain