تازہ تر ین

”اسمبلیاں توڑ دیں“تہلکہ خیز خبر نے نیا سیاسی بھونچال پیدا کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ لوگ انقلاب اور نیا آئین لانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آئین میں کیا لکھا ہو گا؟ کیا خون معاف ہوں گے؟ کیا ملک کا پیسہ باہر لے جا کر جائیدادیں بنانا جائز ہو گا؟ نیا آئین وہ شخصیات لا رہی ہیں جو جرائم پیشہ ہیں ، جن کی لائن لگی ہوئی ہے کہ انہوں نے نیب میں پکڑے جانا ہے۔لیکن ابھی یہ لوگ اللہ کی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں ، اور اب کہہ رہے ہیں کہ عوام کا ووٹ اوپر ہے۔ آئین کے بنیادی اصول ہوتے ہیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ اب اسمبلی کیا کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے قریبی دوست اور وزراء بتا رہے ہیں کہ جب شاہد خاقان عباسی غیر ملکی سفیروں سے ملنا شروع کریں گے تو غالبا یہ لوگ ان کو بھی برداشت نہیں کریں گے اور ان کو کہہ دیں گے کہ اسمبلی توڑ دیں اور پھر اس کے بعد عوام کی ہمدردی حاصل کرکے آئندہ الیکشن میں بھی ووٹ حاصل کریں گے۔

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain