تازہ تر ین

ودیا بالن اداکاری کے بعداب کیا کرنے جا رہی ہیں ، مداح حیران

ممبئی (شوبز ڈیسک) ودیا بالن اداکاری کے بعد اب بھارتی سنسر بورڈ کا حصہ بن گئیں جس کے بعد وہ اب فلموں کو نمائش کےلئے سرٹیفیکیٹ دینے کا کام بھی کریں گی۔ودیا بالن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پری نیتا سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں لگے رہو منا بھائی، سلام عشق، پا، اور عشقیا سمیت کئی شامل ہیں۔اداکارہ کو دی ڈرٹی پکچر نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔ودیا بالن کوان کی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں وہ فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ دیں گے۔فلمساز و سابق چیرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نہلاج پہلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔اور ان کی جگہ پروڈیوسر پراسون جوشی کو نیا چیرمین مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اداکارہ کو بھی بورڈ میں شامل کرلیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain