راولپنڈی( بیورو رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانی دینے کی روح کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں، ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے، وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوںکا دورہ کیا جبکہ انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر پاکستانی فورسز کے بھر پور جواب کو سراہا اس موقع پر بریفنگ کے دوران آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں پاکستانی فورسز نے پروفیشنل ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف بھارتی فورسز کو ہی نشانہ بنایا، آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔ پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارتی افواج کے مظالم مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کو روک نہیں سکے ¾ ہم ہمیشہ بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوںکی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔آرمی چیف نے فوجیوں کے عزم اور جذبے کو سراہا انہوںنے کہاکہ ملک کے دفاع سے بہتر جشن آزادی منانے کا کوئی اور طریقہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج کے مظالم مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کو روک نہیں سکے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ہمیشہ بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوںکی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا ۔