تازہ تر ین

پنجاب کے دل لاہور سے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

 لاہور( ویب ڈیسک )آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی عمران خان کے ساتھ نہیں تھا بلکہ عمران خان کی سوچ کیساتھ تھا جو تحریک انصاف کو قریب سے دیکھنے پر مجھ پر عیاں ہو گئی ،میں جس سوچ کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ تھا اس سوچ کے ساتھ تو عمران خان خودبھی نہیں اس لئے میر ا تحریک انصاف سے وابستگی کاکیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سوالات کے جواب میں نعیم میر نے کہا کہ عمران خان کی سوچ بذریعہ میڈیا مجھ تک پہنچی تھی اور میں نے عمران خان پرا عتبار کرلیا۔ مسلم لیگ (ن) سے اپنی برس ہا برس کی رفاقت کوچھوڑ کر عمران خان کی جدوجہد میں شامل ہوگیا تا کہ نئے پاکستان کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ لیکن تحریک انصاف کو قریب سے دیکھنے کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ میں جس سوچ کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ تھا اس سوچ کے ساتھ تو عمران خان خودبھی نہیں ،اب میر ا تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک کسی حلقے کی ٹکٹ کے حصول کی خواہش ہے تو اس کی حیثیت ثانوی ہے جس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کشتیاں جلا کر تحریک انصاف کا حصہ بناتھا اس سے تو آج تحریک انصاف کوسوں دور ہوچکی ہے بلکہ مکمل طور انحراف کرچکی ہے۔ تحریک انصاف پاکستان کی روایتی سیاسی جماعتوں کی طرح ہی کی ایک سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد نظام کی تبدیلی نہیں بلکہ حکمران کی تبدیلی اور ہر جائز و ناجائز طریقے سے اقتدار کا حصول ہے۔

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain