تازہ تر ین

2 معروف سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ، سیاسی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات شفقت رس گھمن اور افتخار رسول گھمن نے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے ، کرپشن کی دلدل سے نکلنے کےلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا ، پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے ، کرپشن کی دلدل سے نکلنے کےلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا، پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر ہے اور پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے، پاکستان کو کرپشن اور ظلم کی دلدل سے نکالنے کیلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہو گا۔ جمہوریت میں لیڈر شپ جواب دہ ہوتی ہے۔ نوازشریف کو عدالت نے باہر نکالا دیکھنا یہ ہے کہ یہ آرام سے اڈیالہ جیل جاتے ہیں یا زبردستی اسے بھیجا جا سکے۔ یہ پہلی مرتبہ ججز اور جے آئی ٹی کو خریدنے میں ناکام رہے ہیں۔ این اے 120 کا الیکشن بڑا دلچسپ ہو گا۔ لوگ نکلیں گے۔ اب وہاں سے شریف خاندان کا جیتنا ناممکن ہے۔ کلثوم نواز کا بھی اقامہ نکل آیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف پہلے کہتے تھے کہ ضیاءالحق کا مشن پورا کروں گا۔ انہوں نے پولیس اور اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ میاں صاحب کب تک قوم کو بے و قوف بنائیں گے۔ پہلی دفعہ یہ ججز اور جے آئی ٹی کے ارکان کو نہ خرید سکے۔ انہو ںنے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے اور قوم کا پیسہ باہر بھیجا۔ تاریخ میں پہلی دفعہ عدالت مضبوط نظر آئی اور اس نے طاقتور کے خلاف فیصلہ دیا۔ جمہوریت میں لیڈر شپ جواب دہ ہوتا ہے۔ انہیں عدالت نے باہر نکال دیا ہے اب دیکھنا ہے یہ اڈیالہ جیل آرام سے جاتے ہیں یا زبردستی انہیں بھیجا جاتا ہے۔ 63,62 کو ختم کرنے کیلئے اگر پی پی پی نے ن لیگ کا ساتھ دیا تو وہ ختم ہو جائے گی۔ آصف زرداری نے پہلے ہی پارٹی کو تباہ کر رکھا ہے۔ این اے 120 کا الیکشن بہت دلچسپ ہو گا۔ ن لیگ کا جیتنا بہت مشکل ہو گا۔ دیکھنا ہے لوگوں میں کتنی تبدیلی آ چکی ہے۔ لوگ نکلیں گے۔ اور ن لیگ کو ہرائیں گے۔ کلثوم نواز کا اقامہ نکل آیا ہے۔ ہمارا مینڈیٹ ہے کہ ایسی نیب بنائیں گے جو کسی کو نہیں چھوڑے گی۔ کے پی کے میں ہماری نیب نے سب سے پہلے وزیر کو اور اس کے باپ کو ہی پکڑ لیا۔ ہمارا نیب آزاد ہے، ہم ٹکٹ بھی میرٹ پر دیں گے۔ سندھ میں نیب کو روکنے پر ہم نے احتجاج کیا ہے۔ اب ہم سندھ میں جائیں گے۔ کراچی تحریک انصاف کا شہر ہے۔ پہلی دفعہ ہم زور لگا رہے ہیں اب کراچی میں پی ٹی آئی نظر آئے گی اور سب کا صفایا کر دے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain