تازہ تر ین

دھونی کارکردگی نہیں دکھاتے تو متبادل دیکھیں گے

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر منووا پرساد نے کہا ہے کہ اگر مہندرا سنگھ دھونی پرفارم نہیں کرتے تو ان کا متبادل دیکھیں گے ۔ پرساد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں سابق امریکی ٹینس سٹار آندرے اگاسی کی کتاب پڑھی جس میں انہوں لکھا ہے کہ ان کی اصل زندگی 30 برس کے بعد شروع ہوئی ،اس سے قبل وہ صرف دو یا تین بار جیتے تھے، اس وقت ان پر عمر کے سبب میڈیا کی جانب سے بہت دبا تھا مگر اس کے باوجود وہ 36 سال کی عمر تک کھیلے اور متعدد گرینڈ سلم جیتے۔،ہمیں نہیں معلوم کہ کب کیا ہو جائے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر کوئی اتنا خوش قسمت ہوتا ہے ، ہم سب سٹیک ہولڈرز ہیں اور چاہتے ہیں کہ ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے،اگر دھونی پرفارم کرتے ہیں تو کھیلیں گے تاہم اگر انکی کارکردگی نہیں ہو گی تو ہم ان کا متباد ل دیکھیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain