حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیگم کلثوم نواز کیخلاف 17سال قبل درج ایف آئی آر منظر عام پر آگئی، نجی ٹی وی کے مطابق کلثوم نواز کیخلاف غداری اور فوج کے خلاف تقریر کے الزامات پر سن 2000ءمیں ایف آئی آر درج ہوئی، ایف آئی آر میں ایم پی او سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، یاد رہے کہ کلثوم نواز این اے 120سے ن لیگ کی امیدوار ہیں۔