تازہ تر ین

وزیراعظم نے فاٹا کی عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی, بڑا اعلان جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات ( فاٹا) میں تعمیری تبدیلی حکومت کی ترجیح ہے اور ہم فاٹا کو دیگر وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے خواہاں ہیں، تمام سماجی شعبوں میں فاٹا کے رہائشیوں سے یکساں سلوک کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ منگل کو وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کرنے والے سینیٹرز میں ہدایت اللہ ، حاجی مومن خان آفریدی ، اورنگزیب خان ، ہلال الرحمٰن، سجاد حسین طوری، محمد صالح شاہ ، تاج محمد آفریدی اور ملک نجم الحسن شامل تھے۔ فاٹا کے سینیٹرز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ان کے علاقوں میں ترقی کی شرح کو بری طرح متاثر کیا اور بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا میں تبدیلی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی ہماری حکومت کی ترجیح ہے اور ہم فاٹا کو دیگر وفاقی اکائیوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی اس ضمن میں اقدامات اٹھائے چکے ہیں اور فریقین کی مشاورت سے قانونی اصلاحات کے ساتھ ساتھ فاٹا کے امور میں تعمیری تبدیلی کو ترجیح دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صحت، تعلیم ، بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبوں میں بہتری کے لئے فاٹا کے لئے اضافی وسائل مختص کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وہ جلد فاٹا کادورہ بھی کریں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ آنے والی نسلوں کی بقاءکے لئے ضروری ہے‘ سیاسی قیادت پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے‘ انسداد پولیو کے لئے صوبائی حکومتیں مربوط کوششیں کریں‘ پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس فوری طلب کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس فوری طلب کیا جائے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے پیش رفت کی خود نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے صوبائی حکومتیں مربوط کوششیں کریں پولیو کے خاتمے کے لئے تمام فریق بین الاقوامی اداروں سے مل کر کوششیں کریں۔ سیاسی قیادت پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ آنے والی نسلوں کی بقاءکے لئے ضروری ہے۔ وزیراعطم نے پولیو کے خاتمے کے لئے وزارت قومی صحت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور وہ توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ریلوے اور دیگر شعبوں سمیت ان شاندار منصوبہ جات پر پیشرفت کی ذاتی طورپر نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے گفتگوکرتے ہوئے کہی سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ وزیرا عظم کو پیش کی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔ سی پیک کے منصوبہ جات پاک چین تعلقات کے استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور پاکستان کے لئے ایک تابناک مستقبل کے حصول میں معاون ہوں گے ۔وزیر اعظم نے سی پیک منصوبہ جات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں سی پیک کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے کردار کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain