تازہ تر ین

عوامی تحریک کے بعد پیپلز پارٹی بھی” کلثوم نواز“ کیخلاف میدان میں کود پڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیاجبکہ ریٹرننگ افسر نے بیگم کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آج (بدھ ) طلب کر لیا۔ تفصےلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے این اے 120 سے امیدوارفیصل میر نے الیکشن کمیشن میں درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نے کاغذات نامزدگی میں کئی چیزیں چھپائی ہیں جس پر وہ صادق اور امین نہیں رہیںلہذا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت انہیں الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے امید وار اشتیاق چودھری نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ن لیگ نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور وہ نا اہل ہو چکے ہیں اس کے علاوہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کا معاہدہ بھی نہیں لگا یا لہذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے جس پر ریٹرننگ افسر نے بیگم کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آج طلب کر لیا ہے ۔عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے، عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی۔درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کا معاہدہ ساتھ نہیں لگایا اور نہ ہی وہ مسلم لیگ ن کا نام استعمال کر سکتیں ہیں، مسلم لیگ ن نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور وہ نااہل ہوچکے ہیں لہذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120پر مسلم لیگ کی جانب سے کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار اور فیصل میر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 26اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔این اے 120ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے، لاہور کے این اے 120ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیاہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کوجانچ پڑتال کیلئے 17اگست جبکہ کلثوم نواز کو کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے آج بروز بدھ بلالیا ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 17اگست تک جاری رہے گا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائر درخواستوں پر نوازشریف کو نااہل قراردیدیاتھا اور فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی کامیابی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے این اے 120کو خالی قرار دیاتھا، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت حتمی امیدواروں کی فہرست 26اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17ستمبر کو ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain