تازہ تر ین

پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کی ماڈلنگ ہوتی ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کی ماڈلنگ ہوتی ہے ، پاکستان کی نوجوان ماڈلز نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے ، کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے جو میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain