تازہ تر ین

اوباما مقبولیت میں اب بھی سب سے آگے, نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

واشنگٹن (این این آئی) ویسے تو ٹوئٹر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام جاری کرنے کے لیے پسندیدہ ترین ذریعہ ہے لیکن سابق صدر براک اوباما کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے زیادہ ‘لائیک’ کی جانے والی ٹویٹ بن چکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق باراک اوباما کی اس ٹویٹ میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 13 اگست کو کی جانے والی اس ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ مرتبہ ‘لائیک’ کیا جا چکا ہے۔اس سے پہلے یہ اعزاز گلوکارہ آریانا گرینڈے کی مئی میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کے پاس تھا۔اس ٹویٹ میں لگائی گئی تصویر 2011 میں ان کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے لی تھی جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں جیت کے بعد سے فوٹوگرافر سوزا وقتاً فوقتاً اپنے انسٹاگرام پر ایسی تصاویر شائع کرتے ہیں جو سابق صدر اوباما کی صدارت کا صدر ٹرمپ کے دور صدارت سے موازنہ کرتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain