تازہ تر ین

دھونی نے بھارتی چیف سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی (آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کو مہندر سنگھ دھونی کے سلیکشن پر تبصرہ مہنگا پڑگیا ہے۔ ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کے مستقبل پر سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں بحث ہوئی تھی، دھونی کو ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کیلئے اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اگر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپائے تو ہمیں ان کے متبادل کو تلاش کرنا ہوگا۔چیف سلیکٹر نے مزیدکہا کہ اس کی پیشن گوئی کرنا مشکل ہے،دھونی کب تک ٹیم میں ہیں لیکن جب تب وہ کارکردگی دکھارہا ہے، اس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

اپنے اس بیان کو لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیف سلیکٹر،دھونی کے مداحوں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔دھونی کے مداحوں نے ٹویٹر پرایم ایس کے پرساد کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ مداحوں نے چیف سلیکٹر پرساد کے کیریئر پر سوال اٹھادئیے۔ بہت سے لوگوں نے ٹویٹر پر ان کے اعدادوشمار کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے خود کرکٹ میں کوئی کمال نہیں دکھایا ہے اور وہ دھونی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا، “ایک شخص جس نے صرف 6 ٹیسٹ میچ اور 17 ون ڈے کھیلے ہیں، وہ دھونی، یوراج اور رائنا کی قسمت کا تعین کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain