تازہ تر ین

صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنورانتقال کرگئے

سیالکوٹ(شوبز ڈیسک )صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنور 76 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔محلہ تلواڑہ مغلاں میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیر بشیر کنور نے فن مصوری اپنے والد محمد اکبر بمبئی والے سے سیکھا۔ رابطہ عالم اسلامی نظریاتی کونسل کے لوگو بنائے۔ پاک وہند بیشتر اخبارات اور میگزین کے ٹائٹل تیار کیے۔بشیر کنور لاہور پیپلز پارٹی کے پہلے کنونشن میں ذوالفقار علی بھٹو کو تلوار پیش کی جو بعد میں پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان رہی۔ انھوں نے دال کے دانے پر خانہ کعبہ ، مسجد نبوی بنائی اور چاول پر کلمہ طیبہ تحریرکیا۔ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ، سابق گورنر پنجاب ذوالفقار علی کھوسہ، سابق اسپیکر امیر حسین نے بھی انھیں گولڈ میڈل اور دیگر اسناد سے نوازا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain