تازہ تر ین

آصف زرداری کے ساتھ ہاتھ ہوگیا, دیکھئے اہم ترین خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری سمجھدار آدمی ہیں لیکن انکے ساتھ ہاتھ ہوگیاہے، کیونکہ انکا نونہال بچہ بلاول بھٹو زرداری کسی اور لائن پر لگا ہوا ہے، منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کہ آصف زرداری سے لاکھ اختلاف مگر وہ آدمی سمجھدار ہیں لیکن ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیاہے ، انکا نونہال بچہ کسی اور لائن پر لگا ہوا ہے، اور اسے لائن دینے والے اس بچے کو وہ پٹی پڑھا رہے ہیں جو سیاستدان پڑھ کر فارغ ہوچکے ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے بلاول کی طرف اشارہ کیا اور کہا ”مثال کے طور پر وہ کہتے ہیں کہ ہماری ٹیلیفون کال نہیں سنیں گے“، لیکن ان سے کوئی یہ پوچھے کہ ہم نے انہیں کب فون کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain