تازہ تر ین

جیالوں کا پارہ ہائی ، زرداری کو تڑی

لاہور (خبرنگار) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا آئین سے آرٹیکل 62 اور 63 نکالنے کے لئے آصف علی زرداری سے مدد مانگنا پیپلزپارٹی میں اختلافات کا باعث بن گیا ۔ پنجاب سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے سابق صدر کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی صورت میں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عدالت عظمی کی جانب سے پانامہ کیس میں نااہل ہو جانے کے بعد آئین سے آرٹیکل 62 اور 63 نکالنے کو اپنا ایجنڈا بنا لیا ہے جس کے لئے انہوں نے سابق صدرپی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مدد طلب کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے دوران پجاب سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے سینئر رہنماﺅں نے سابق صدر آصف علی زرداری پر واضح کر دیا ہے کہ آپ نے نواز شریف یا ہم میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا ۔
بغاوت کا خطرہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain