تازہ تر ین

شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ ،چوہدری نثار کی بغاوت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نئے قائمقام صدر کے حوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، چوہدری نثار نے قائمقام صدر کے نام پر پہلے سے ہی فیصلہ کر لینے پر علم بغاوت بلند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نئے قائمقام صدر (ن) لیگ کے نام پر شدید تحفظات ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اگر فیصلہ لاہور میں بیٹھ کر کرناتھا تو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی؟ مسلم لیگ (ن) کے نئے قائمقام صدر کے نام کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا تھا بس اجلاس بلا کر خانہ پری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار نے نئے صدر کے نام پر مشاورت کیلئے خانہ پری کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain