تازہ تر ین

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس, عوام کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کو اہم شراکت دار تصور کرتا ہے اور ان کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مزےد مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر امریکی سفیر نے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزےد فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں، حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے پرعزم ہے‘ جنوبی پنجاب میں بجلی ‘ گیس اور دیگر منصوبوں کے لےءفنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزراءاور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ارکان اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں۔ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ جنوبی پنجاب میں بجلی ‘ گیس اور دیگر منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی ذاتی طور پر کروں گا۔ ارکان قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ریاض پیرزادہ‘ ارشد خان لغاری‘ مخدوم سید علی گیلانی‘ محمد اصغر‘ طاہر بشیر چیمہ‘ فیاض الدین‘ مخدوم خسرو بختیار‘ میاں امتیاز‘ مائزہ حمید‘ صبیحہ نذیرشامل ہیں جبکہ پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری پر توجہ دی ہے جس کے ثمرات تیز تر ترقی کی شکل میں ملے ہیںوہ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ وزیرا عظم نے کہاکہ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بہتری پر توجہ دی ہے جس کے ثمرات تیز تر ترقی کی شکل میں ملے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی ترقی ان کے دل کے بہت قریب ہے اور بلوچستان کو دیگر وفاقی اکائیوں کے برابر لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے جائزہ کے لئے آئندہ چند روز میں بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain