تازہ تر ین

عمران خان کی شراب نوشی،عائشہ گلا لئی نے حقائق واضح کر دئیے

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے جعلی اکاﺅنٹس بنا کر غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ¾ میںنے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان شراب نوشی کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی نے واضح کیا کہ انہیں کبھی بھی عمران خان کے گھر کے اندر کے حالات کا پتا نہیں رہا اور نہ ہی انہوں نے کبھی یہ کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شراب نوشی کرتے ہیں بلکہ انہوں نے تو کبھی اس موضوع پر بات ہی نہیں کی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے نام سے غلط اور جعلی ٹوئٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس بنائے گئے جن پر یہ سب باتیں کی جا رہی ہیں، ’عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جعلی اکاﺅنٹس سے کہی گئی باتوں پر دھیان نہ دیں اور صرف میرے تصدیق شدہ اکاﺅنٹ پر توجہ دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain