تازہ تر ین

شرجیل کی باکسنگ ٹریننگ سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

حیدر آباد(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے اپنے لیے نیا میدان ڈھونڈ لیا،ان کی باکسنگ ٹریننگ ویڈیو کی سوشل میڈیا پرخوب خبرلی جارہی ہے۔پی ایس ایل سیزن ٹو کے آغاز میں ہی اسپاٹ فکسنگ کیس سامنے آنے پر پی سی بی نے 5 کھلاڑیوں کو معطل کیا جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرشرجیل خان بھی شامل تھے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرجیل خان سابق قومی باکسر زاہد بلوچ کے ساتھ باکسنگ ٹریننگ کر رہے ہیں، ویڈیو سے ظاہرہوتا ہے کہ شرجیل باکسنگ سے بالکل نابلد ہیں اوربہت آہستگی سے پنچ لگا رہے ہیں جن میں اسپیڈ اور پاور کا فقدان ہے۔اس ویڈیو کو دیکھنے والوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی ٹیلنٹڈ نوجوان نے چند پیسوں کیلیے اپنا کیریئر تباہ کر لیا جبکہ ایک دوسرے صارف کے مطابق شاید وہ ایسا کرکے پی سی بی کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اور صارف نے تو ان کے بچگانہ پنچز دیکھ کر یہاں تک کہہ دیا کہ میری دادی اماں اس سے زیادہ طاقت سے پنچ لگا سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain