تازہ تر ین

مالی مدد سے زیادہ ہماری قربانیوں کی قدر کی جائے, آرمی چیف نے اہم پیغام دیدیا

راولپنڈی، اوکاڑہ (نمائندگان) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، پیشہ وارانہ امور، سیکیورٹی تعاون، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد سے گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے کے امن کے لیے سب سے بڑھ کر کردار ادا کیا اور دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں۔ مالی اور مادی تعاون سے زیادہ ہم اپنی قربانیوں اور کاوشوں کی قدر چاہتے ہیں۔ مالی معاونت سے زیادہ پاکستان کی کاوشوں کو سراہنے کی ضرورت ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کئی دہائی طویل تعاون کی قدر کرے۔افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو افغانستان میں امن سے دلچسپی نہیں ہے۔ یہ پاکستان ہے جس نے خطے کے امن کے لیے سب سے بڑھ کر کردار ادا کیا۔ پاک افغان سرحد پر بہتر سکیورٹی صورتحال کیلئے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اوکاڑہ کینٹ میں چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ کی تقریب میں پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگی آلات کی ٹریننگ کیساتھ جوانوں کی جسمانی ٹریننگ بھی ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوکاڑہ کینٹ کا دورہ دیا،جس میں انہوں نے چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ کی تقریب میں پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگی آلات کی ٹریننگ کے ساتھ جوانوں کی جسمانی ٹریننگ بھی ضروری ہے۔ چیمپئین شپ میں 10ٹیموں کے 250 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں پہلی پوزیشن راولپنڈی کی کور ٹیم جبکہ کراچی کورکی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سپاہی عرفان ریاض نے1503 پش اپس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،سپاہی عرفان ریاض نے1503 پش اپس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی عامر مسیح نے 3.2کلومیڑ کا فاصلہ 09:57منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی،سپاہی آشر عظیم نے 2377سٹ اپ کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سپاہی شمیرز شاہین نے کومبیٹ ایفینشسی ٹیسٹ 53.26 سیکنڈ میں پاس کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اوکاڑہ پہنچنے پر لیفٹیننٹ کو ر کمانڈر جنرل سرفراز ستار نے ان کا استقبال کیا، جبکہ تقریب میں لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان،انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیشن اور کورکمانڈر بہاول پور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain