تازہ تر ین

توہین عدالت ،غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں بارے اہم اعلان آگیا

لاہور‘ کراچی (نمائندگان خبریں) عدلیہ مخالف تقریر کو بنیاد بنا کر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس کو عدالت نے نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے مﺅقف اختیار کیا کہ نوازشریف تقاریر میں سپریم کورٹ پر تنقید کر رہے ہیں ان کی یہ تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔ جس کے بعد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت آئین سے غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گرفتاری اور ان کے خلاف آرٹیکل 6 تحت مقدمہ چلانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کر کے آرمی کے حوالے کیا جائے اور سخت تفیشں کی جائے، نواز شریف کے سہولت کار، شہباز شریف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور کابینہ کے دیگر اراکین سے بھی تفتیش کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف اور دیگر خلاف بھارت سے مراسم رکھنے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے اور ملکی سلامتی کے اداروں کو حکم دیا جائے کہ معاملے کو باریک بینی سے دیکھیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آرٹیکل 6 اور مملکت سے غداری کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا جائے۔ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم پر الزامات ہیں اس پر کارروائی کا ہمارا دائرہ اختیار نہیں، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو وزیراعظم کے خلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain