تازہ تر ین

بانی ایم کیو ایم ,رکن امریکی کانگریس کی ملک دشمن سے ملاقاتیں ,پاکستان کیخلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب

لندن (وجاہت علی خان سے )بانی ایم کیو ایم نے اپنے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن میں رکن امریکی کانفرنس ڈانا روہرا باچر سے ملاقات کی ہے،جو امریکہ میں پاکستان کے بڑے مخالف تصور کئے جاتے ہیں، چار گھنٹے کی اس طویل ملاقات میں جلدڑن بلوچ رہنما خان آف قلات بھی موجو د تھے بانی ایم کیو ایم نے امریکی رکن کانگریس کو کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے سلسلہ میں شکایت کی اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن نے جلاو طن بلوچ گروپوں سے رابطہ کرکے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کاکام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن انہیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کے بعد خان آف قلات کے ساتھ رابطہ کیا گیا مذکورہ ملاقات میں رکن امریکی کانگریس نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے متحدہ کے سربراہ اور خان آف قلات کو یقین دلایا کہ وہ ہر معاملہ امریکی کانگریس اور انسانی حقوق کے دیگر فورسز پر اٹھائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain