تازہ تر ین

نیب ڈٹ گیا, شریف خاندان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان سمیت اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت اسحاق ڈار کو 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے جب کہ شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے سعودی عرب کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ لاہور میں ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم اور ڈی جی نیب راولپنڈی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی نیب کے ڈی جی نے اپنی 8 رکنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریف خاندان کی عدم پیشی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو نیب کی جانب سے نوٹس جاری کیے تھے جو انہیں موصول بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں نیب حکام نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جس کے تحت شریف خاندان کو اب ممکنہ طور پر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بعض اہم دستاویزات زیر غور آئیں جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 پر بھی بات چیت ہوئی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کی نیب کے سامنے پیشی متوقع تھی تاہم شریف خاندان کا کوئی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے شریف خاندان کو نیب کی جانب سے کسی بھی قسم کے نوٹس ملنے کی تردید کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain