تازہ تر ین

کراچی: ڈاکٹر رتھ فاؤ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کراچی: پاکستان کی مدر ٹریسا کہلائی جانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی گورا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 57 سال قبل پاکستان میں قدم رکھا اور جذام کے مریضوں کے لیے کراچی میں کلینک قائم کیا، انہوں نے 1962 سے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے وقف کی۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز، ستارہ قائد اعظم اور نشان قائد اعظم سے بھی نوازا گیاڈاکٹر رتھ فاؤ نے 1996 میں پاکستان میں جذام کے مرض کو شکست دی اور ملک میں 1996 میں جذام سے نجات کا تاریخی دن منایا گیا۔حکومت پاکستان نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، ستارہ قائداعظم اور نشان قائداعظم سے نوازا۔

پاک فوج کے دستے نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو سلامی دی، ڈاکٹر رتھ فاؤ کو آرٹلری گنز اور 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سینٹ پیٹرک کیتیھڈرل چرچ پہنچایا گیا۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کے جسدِ خاکی کو سینٹ پیٹرل کیتھیڈرل چرچ لائے جانے پر چرچ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ لیڈی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا جب کہ چرچ میں داخلے کے لیے واک تھر گیٹ بھی لگائے گئے تھے،آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے سیکیورٹی پاسز بھی جاری کیے گئے تھے۔تینوں مسلح افواج کے دستوں نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کرکے انہیں سلامی پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain