تازہ تر ین

این اے 120:الیکشن سے قبل گڑ بڑ شروع ،تحریک انصاف نے بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءاور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ انہیں نامکمل ووٹر لسٹیں دی گئی ہیں جبکہ حلقے میں 20 سے 22ہزار ووٹرزکے ووٹ باہر پھینک دئیے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنی مرضی کی ووٹر لسٹیں بنانے کا کام کر رہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار نہیں بلکہ ان کی ہے اور وہ ہماری کسی بات کا جواب نہیں دیتا۔ الیکشن کمیشن نے نامکمل ووٹر لسٹیں دی ہیں جبکہ حلقے میں 20 سے 22 ہزار ووٹرز کے ووٹ باہر پھینک دئیے گئے ہیں۔ ہماری ایم پی شنیلا رتھ کا حلقہ این اے120 میں ووٹ تھا جو اب کہیں اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں درخواست کی مگرابھی تک ووٹرلسٹ سے متعلق جواب نہیں ملا اور دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اپنی مرضی کی ووٹر لسٹیں بنانے کا کام کر رہی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 کا الیکشن ایک صرف الیکشن نہیں کرپشن کے خلاف جنگ ہے۔ آج ہم نے ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل میں پٹیشن دائر کردی ہے جبکہ عندلیب عباس نے بھی پری پول دھاندلی سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کلثوم نواز پر 25 اعتراضات کئے تھے، ان پر وہی کلاز لگتا ہے جو نواز شریف پر لگا تھا

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain