تازہ تر ین

نواز شریف کی گرفتاری بارے خبر ، اہم شخصیت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت کو چاہئے کہ تعاون نہ کرنے پر شریف خاندان کی ضمانت نہ کرے، اب تک شریف خاندان کو گرفتار کرلینا چاہئے تھا، تاہم نرمی سے کام لیا جارہا ہے، ن لیگ نے جسٹس کھوسہ کیخلاف ڈرافٹ تیار کرلیا تھا، تاہم عدالت اور جسٹس کھوسہ کے حق میں شدید رد عمل دیکھ کر پیچھے ہٹے، میرے نزدیک جسٹس کھوسہ سے صرف یہ کوتاہی ہوئی کہ وہ جملہ جو انہیں آخر میں لکھنا چاہئے تھا سب سے پہلے لکھ دیا، آخر میں لکھتے تو کچھ بھی نہ ہوتا، ناکام ریلی نے شریف خاندان کی ہوا نکال دی، عدالت نے6 ماہ دیدیئے جبکہ نیب کے پاس صرف90 دن ہوتے ہیں، دوسری نرمی ظفر حجازی کے معاملہ پر ہوتی گئی کہ اصل ملزم تو نواز شریف تھے جن کیلئے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا تھا، پھر کہتا ہوں کہ ظفر حجازی کی زندگی کو سخت خطرہ ہے کیونکہ وہ اصل ملزمان کے نام لے سکتا ہے، نیب تو شریف خاندان کو سہولت دینے پنڈی سے لاہور آگئی ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو گرفتار کرلیا جاتا، نواز شریف کے بچے دوہری شہریت رکھتے ہیں پاکستان کے تعاون کے پابند ہیں انہیں پیش ہونا ہوگا، اعتزاز احسن نے کہا کہ نیب شریف خاندان کی لونڈی ہے، چیئرمین نیب کی تعیناتی میں حمایت پیپلز پارٹی کی غلطی تھی، نظر ثانی اپیل سے شریف خاندان کو فائدے کی بجائے نقصان ہوگا، نظر ثانی اپیل میں نواز شریف کا مو¿قف ہوگا کہ فیصلہ پر سٹے دیا جائے۔ نواز شریف کو توہین عدالت کی کوئی پرواہ نہیں ہے، چیئرمین نیب پر جرم کی پردہ پوشی ثابت ہوگئی تو گرفت میں آئے گا، مانیٹرنگ جج کا کردار معمولی ہے وہ پیش نہ ہونے پر نیب کو الیکشن کیلئے کہہ سکتے ہیں، ناکام ریلی سے نواز شریف کمزور ہوا اب ممکن ہے کہ نیب تھوڑی ہمت کرے، ای سی ایل میں نام نہ ہو تو نواز شریف بیرون ملک جاسکتے ہیں اور وہ چلے جائینگے، عدالت کا سامنا نہیں کرینگے،62.63 ترامیم بارے ن لیگ کا الاپ تو اچھا ہے لیکن نواز شریف نے کب ہم سے دھوکہ نہیں کیا اس کی گھٹی میں سازشی ہے اس لئے اسے طاقتور نہیں کہہ سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain