تازہ تر ین

مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس, وزیراعظم صدارت کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(آئی این پی)مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہوگا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اجلاس کی صدارت کرینگے ۔چاروں وزرائے اعلیٰ،کونسل کے ممبر،وزراءاوردیگرحکام شریک ہوں گے،اجلاس میں مردم شماری کی رپورٹ پرغور کیا جائیگا اور قومی واٹر پالیسی کی منظوری دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس(کل)کو طلب کرلیاگیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی صدارت کرینگے ،چاروں وزرائے اعلی،کونسل کے ممبروزراءاوردیگرحکام شریک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میںایل این جی اور توانائی سے متعلق جاری دیگر منصوبوں کا جائزہ متوقع ہے ،دیامربھاشاڈیم سے متعلق رپورٹ منظوری کیلئے پیش کیے جا نے کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی رپورٹ پرغور بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میںقومی واٹر پالیسی کی منظوری کا امکان ہے ،کیرتھرکنال ،پٹ فیڈرز کو پانی کی کمی پوری کرنےکی حکمت عملی کی منظوری متوقع ہے ،اجلاس میںگیس دریافت کے علاقے کی5 کلومیٹر حدود میں آبادی کو گیس فراہمی پالیسی پیش کی جائےگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain