تازہ تر ین

ڈالروں کیلئے یہ کام نہ کیا جائے, عمران خان کا ٹرمپ کے بیان پر اہم اعلان

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی الزام پاکستانی حکومت کےلئے ایک سبق ہے کہ کبھی ڈالروں کےلئے دوسروں کی اور پرائی جنگ کو اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی حکومت کےلئے ایک سبق ہے کبھی ڈالروں کےلئے دوسروں کی جنگیں نہیں لڑنی چاہیے، الزام تراشی کی نئی قسط سے پاکستان کو ناقابل فراموش سبق حاصل کرنا چاہیے اور پاکستان کو سیکھ لینا چاہیے کہ ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں سراٹھاتی مزاحمت خود بھارت کی ناکام عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیکن بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے، اسی طرح امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کررہا ہے، دہائیوں سے نافذ ناکام افغان پالیسی حقیقت میں امریکی مایوسی کا سبب ہے ¾ہم نے امریکہ کی خواہش پر افغانستان میں 2 لڑائیاں لڑیں اور 70 ہزار لوگوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا ¾ یہی موقع ہے کہ پاکستان امریکہ کو جواب دے کہ ”اب کبھی نہیں“۔ عمران خان کا کنا ہے کہ 62,63 میں ترامیم کر کے شریف خاندان کو تحفظ دینا ایک شرمناک فعل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز بنیادی طور پر اس قانون میں ترمیم کر کے شریف خاندان کی کرپشن کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہنا تھا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ ترامیم کی تو عوام اسے قبول نہیں کرینگے اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آئیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر درخت نہ لگائے گئے تو پاکستان قحط کا شکار ہو جائے گا، ایک ارب درخت لگانا ایک چیلنج تھا، گلوبل وارمنگ والے ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، جتنے جنگلات کاٹے جائیں گے ملک میں سیلاب زیادہ آئیں گے،ٹمبر مافیا میں سیاستدان اور دیگر لوگ شامل ہیں، پرویز خٹک نے بھکر میں ٹمبر مافیا سے زمین واگزار کرائی،خیبرپختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ بچپن سے گرمیوں کے دن پہاڑوں میں گزارتا ہوں، پاکستان کے جنگلات کو بہت نقصان پہنچایا گیا ہے، کسی کو اندازہ نہیں کہ اب تک ملک کو کتنا نقصان پہنچا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہ، دو ارب روپے کی لکڑی غیر قانونی طور پر کاٹی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جتنے جنگلات کاٹے جائیں ملک میں زیادہ سیلاب آئیں گے، پارلیمنٹ میں لوگ یہ سوچتے ہیں کہ آئندہ الیکشن کےلئے کیا کرنا ہے، ایک ارب درخت لگانا ایک چیلنج تھا، دوسرے صوبوں میں اشتہاروں میں ہی سب کچھ ہوتا ہے، 2013 میں خیبرپختونخوا میں 70فیصد انڈسٹری بند تھی، خیبرپختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کا بہت مذاق اڑایا گیا، ٹمبر مافیا میں سیاستدان اور دیگر لوگ شامل ہیں، گلوبل وارمنگ والے ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، اگر درخت نہ لگائے گئے تو ملک قحط سالی کا شکار ہو جائے گا، پرویز خٹک نے بھکر میں بھی ٹمبر مافیا سے زمین واگزار کرائی، خیبرپختونخوا میں دو بلین ڈالر کی غیر قانونی لکڑی کاٹی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain