تازہ تر ین

امریکہ نے مشکل وقت میں پاکستان کو تنہا کردیا تھا ,گھر کے بھیدی نے بھانڈا پھوڑدیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی خاتون اول ہلیری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں امریکی پالیسیوں کے پاکستان پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، ہم نے پاکستان کو مشکل حالات میں تنہا چھوڑ دیا تھا۔ سابق امریکی خاتون اول اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی کچھ سال قبل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ امریکی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں، انہوں نے پاکستان میں نمودار ہونے والے تباہ کن حالات کا ذمہ دار امریکی پالیسیوں کو قرار دیا۔ سابق امریکی وزیر خارجہ کی تقریر افغانستان میں امریکی دخل اندازیوں کا کھلا اور ایماندارانہ اعتراف ہے، ہلیری کلنٹن کا بیان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ بار بار کئے جانیوالے مطالبے ڈومور کو بھی غلط ثابت کرتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی جاری کرتے ہوئے پاکستان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں اور زور دیا تھا کہ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ساتھ ہی ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان ہے۔ واضح رہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سخت کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain