تازہ تر ین

پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کی امریکی صلاحیت محدود, اہم ترین خبر آگئی

لندن (بی بی سی اردو) ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں طالبان اور دیگر شدت پسندوں کو شکست دینے کے لیے جس نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا اس کی اہم تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ امریکی صدر کے بقول افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنی تعداد میں فوجی افغانستان جائیں گے اور ان کی تعیناتی کی میعاد کیا ہوگی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً 3900 مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجے جا رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی خصوصاً پاکستان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات اور تنقید امریکی ذرائع ابلاغ میں زیرِ بحث ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ایسے الزامات پاکستان کی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسوں کو دوبارہ ان جنگجو گروہوں کے قریب لانے کا باعث بنیں گے جن کی پاکستان ماضی میں حمایت کرتا رہا ہے۔ماہرین کے بقول ٹرمپ کی تنقید پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا باعث بھی بنے گی کیونکہ دونوں ممالک انڈیا کو خطے میں اپنا مخالف سمجھتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ایک بین الاقوامی پالیسی ساز ادارے سے وابستہ افغان ماہر سیتھ جونز کا کہنا ہے کہ ’افغانستان میں انڈیا اور پاکستان کے مابین پراکسی جنگ جاری ہے اور ایک کی کامیابی دوسرے کے لیے بڑا نقصان تصور کیا جاتا ہے۔‘صدر ٹرمپ نے انڈیا کو افغانستان میں مزید کردار ادا کرنے کی دعوت بھی دی ہے جس پر حکومتِ پاکستان یقیناً ناخوش ہوگی۔ پاکستان کا درینہ موقف رہا ہے کہ انڈیا کی انٹیلیجنس ایجنسی را افغانستان کی سرزمین کو بلو چستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کروانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے انڈیا کو افغانستان میں مزید کردار ادا کرنے کی دعوت پر پاکستان کو شدید تحفظات ہو ں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain