تازہ تر ین

کھیرا

ڈاکٹرنوشین عمران
دنیا میں سب سے زیادہ کھیرا چین میں اگایا جاتا ہے۔ غذائی اجزا میں 90 فیصد پانی کی مقدار کے ساتھ کھیرا گرمی کے موسم میں بہترین غذا ہے۔ ایک کھیرے میں تقریباً 16 کیلوریز ہیں۔ کھیرے میں قابل ذکر وٹامن صرف ایک ہے جو وٹامن کے ‘K’ ہے۔ جس کی مقدار 16 مائیکروگرام ہے۔ یعنی روزانہ ضرورت کا تقریباً 16 فیصد صرف ایک کھیرا کھانے سے حاصل ہو جاتا ہے۔ دوسری وٹامن بہت کم مقدار میں ہیں لیکن وٹامن بی 2، بی 6، بی1، بی 9، وٹامن سی، میگنیشیم، مینگنیز، کیلشیم، فاسفورس، پولاشیم، زنک، آئرن، فلورائڈ کی روزانہ ضرورت کی مقدار پائی جاتی ہے۔
غذائی ماہرین کی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ کھیرا میں کئی ایسے اجزا ہیں جو جسمانی صحت کے لئے بہت مفید مانے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ”لاگنین“ نامی ایک عنصر دل اور شریانوں کے امراض سے بچاﺅ، کچھ اقسام کے کینسر سے بچاﺅ (جیسا کہ چھاتی، بچہ دانی، پراسٹیٹ) میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ کیوکربیٹاسن نامی عنصر جسم میں ٹیومر اورکینسر کے خلیوں کو بننے سے روکتا ہے۔ خاص کر خواتین میں ہارمون ایسٹروجن کی زیادتی کے باعث بننے والے کینسر کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کھیرے میں پائے جانے والے غذائی اجزا خون سے فاضل اور زہریلے مادوں کو صاف کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ بعض اوقات ایسے زہریلے مادے جسم میں کسی ایک جگہ متواتر اکھٹا ہونے سے اس جگہ ٹیومر یا کینسر بن سکتا ہے۔ ایسے مادوں کی مستقل صفائی اور جسم سے اخراج ضروری ہے۔ غذاﺅں میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن میں سے ایک کھیرا ہے۔
تازہ کھیرے کی ایک اور خوبی جسم سے سوزش پیدا کرنے والے زہریلے مادوں کو ختم کرنا بھی ہے۔ اس کے استعمال سے جوڑوں کی سوزش، جلد کی خشکی، جلن، خارش، آنکھوں کی سوزش، خشکی ختم ہوتی ہے، جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔ کھیرا اور کھجور ایسے افراد کے لئے بہترین غذا ہے جن کا خون پتلا ہو یا جنہیں خون بہہ جانے کا مرض ہو جیسا کہ ہیموفیلیا۔
٭٭٭


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain