تازہ تر ین

نواز شریف کو بچنے کا راستہ بتا دیا

کراچی (غلام عبا س ڈاہری سے ) سابق صدر ،پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی حکومت ہماری ہوگی تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی حکومت نہیں بناسکے گی جبکہ میاں نواز شریف لاہور ڈویژن تک محدود ہوجائیں گے اور پورے ملک میں پی پی پی چھاجائے گی ، پرویز مشرف جتنا بھی بھاگئے انٹر پول کے ذریعے اسے پکڑ کر لائیں گے او رعدالتی کٹہڑے میں کھڑا کریں گے ، وہ گزشتہ روز زرداری ہاﺅس نواب شاہ میں پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سردار ڈاکٹر بہادر خان ڈاہری سے خصوصی بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب قصہ پارینہ ہوچکے ہیں دل چاہتا ہے اسے ہمدردی کروں مگر وہ ہمدردی نہیں رحم کے قابل ہیں جب میں 11سال ، جیل میں رہا تو انہوں نے مجھ سے کھی ہمدردی نہیں کی اب میں اس سے ہمدردی کیوں کروں ؟انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چائیے کہ وہ سیاست کے بجائے شاعری کریں اور اور انقلابی نظمیں لکھ کر اپنے مخالفین سے انتقام لیں ، ریلیوں اور مظاہروں سے الٹا اثر ہوگا اور وہ مزید پھنستے جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا باب بند ہوچکا ہے سردار ڈاکٹر بہادر ڈاہری نے خبریں سے بات چیت میں مزید بتایا ہے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات میں مزید یہ بھی بتایا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو سندھ میں کہیں کچھ بھی نہیں ملے گا سندھ کی عوام باشعور ہوچکی ہے اور وہ شہید بھٹو ، شہید بی بی، کی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے عوام کی بہت زیادہ خدمت کی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید بتایا ہے کہ جنرل پرویز مشرف انٹر پول کے زریعے گرفتار کرکے لایا جائے گا اگر وہ پاکستان آئے تو اسے گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر پرویز مشرف جس طرح بھڑکیں مار رہے ہیں اگر اس میں جرات ہوتی تو وہ وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرتے میں بھی بیمار ہونے کے باوجود 11سال تک جیل میں رہا اور مقدمات کا سامنا کرتا رہا انہوں نے کہا ہے میں نے نہیں عدالت نے پرویز مشرف کو بھگوڑاقرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ منظور حسین وسان خوابوں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تو بہتر ہے تاکہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو، انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہادر کو مزید بہادری دکھانا ہوگی آپ جس جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ پی پی پی کو آپ کی آپ کی ضرورت ہے سابق صدر نے ڈاکٹر بہادر ڈاہری کو شاباس دی اورکہا کہ اپنا کام جاری رکھیںواضع رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی وقومی اسمبلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain