تازہ تر ین

بلی کے کاٹنے کو معمولی بات سمجھنے والوں کیلئے اہم خبر

ٹورنٹو(ویب ڈیسک)بلی کو ایک بے ضرراور معصوم جانور سمجھا جاتا ہے،اگر یہ کاٹ لے تو اس بات کوبھی زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیاجاتالیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے جس میں ایک آدمی کے انگوٹھے پر اس کی پالتو بلی نے کاٹ لیا اور وہ انفیکشن کی وجہ سے مرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کے68سالہ بوڑھے کو اس کی بلی کے ہاتھ کے انگوٹھے پر کاٹ لیا،زخم کچھ دیر میں ٹھیک ہوگیا لیکن ایک ہفتے بعد اس کے پیٹ میں درد رہنے لگی اور اسے شدید کمزوری محسوس ہوئی۔وہ ٹورنٹو کے جنرل ہسپتال گیا جہاں اسے علم ہوا کہ صرف دو ہفتوںمیں اس کا 8کلو وزن کم ہوگیا ہے۔یہ خون میں خطرناک انفیکشن کی وجہ سے تھا اور الٹراسا?نڈ میں یہ علم ہوا کہ اس کے پیٹ میں ایک رسولی سی بنی ہوئی ہے جو کہ دل سے پیٹ کی جانب حرکت کرتی ہوئی آئی ہے۔ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے خون میں وہ بیکٹیریا داخل ہوگئے ہیں جو اکثر جانوروں اور بلیوں کے منہ میںہوتے ہیں۔کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے اس کا جسم اس انفیکشن کو برداشت نہ کرسکا اور یہ بندہ مرگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain