تازہ تر ین

بدھا ہوتے تو روہنگیا مسلمانوں کی مدد کر رہے ہوتے

تبت (ویب ڈیسک)تبتی بدھ بھکشوو¿ں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے روہنگیا بحران پر پہلی دفعہ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس وقت بدھا موجود ہوتے، تو وہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کر رہے ہوتے۔دلائی لامہ نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے فرار ہونے والے معصوم مسلمان روہنگیا کی مدد کی جانا چاہیے کیوں کہ بدھ مت کی تعلیم یہی ہے۔ واضح رہے کہ میانمار کی شمال مغربی ریاست راکھین میں جاری تشدد میں وہ شدت پسند بدھ پیش پیش ہیں، جو ایک طویل عرصے سے وہاں آباد مسلم اقلیت روہنگیا پر مبینہ حملوں میں ملوث رہے ہیں۔روہنگیا جن کی اکثریت کے پاس میانمار کی شہریت تک نہیں، تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد بڑی تعداد میں راکھین سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain