تازہ تر ین

پاکستانی سپہ سالار کا دبنگ بیان, دشمن حیران وپریشان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، علاقائی معیشت میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے آسٹریلوی ہم منصب، آسٹریلیا بحریہ کے سربراہ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نےآ سٹریلین سویلین، فوجی قیادت کوخطے کی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ ا من و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ پاکستان نے سیکیورٹی صورت حال بہترکی ہے، پاکستان امید کرتا ہے اسکے سکیورٹی تحفظات کو بھی دور کیا جائےگا، جبکہ علاقائی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ آسٹریلوی لیڈر شپ نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا، جبکہ قیادت نے دفاع، سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے عزم کااظہارکیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain